Live Updates

عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں پارلیمنٹ پر حملہ اور پولیس کو کیوں مارا،مریم اورنگزیب

پیر 11 دسمبر 2017 15:34

عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں پارلیمنٹ پر ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا،، عمران صاحب آپ تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں ، آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے ، آپ نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ آپ کو اب شرم بھی نہیں آتی،عمران صاحب آپ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو کر شرم تو آئی ہو گی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا ،عمران صاحب آپ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پوری عوام پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہیں،عمران صاحب آپ کی جنگ اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتی تو آپ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن کو بند نہ کرتے جو آج تک بند ہے ،عمران صاحب آپ اپنی حکومت اور اپنے وزراء کی کرپشن کو چھپانے کے لئے شور مچا رہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں ، آپ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے آپ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے ،عمران صاحب جو آپ سے آپ کے عمال کا جواب مانگتا ہے اٴْس کو آپ یا تو بند کر دیتے ہیں یا گالی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے تو اتنی بجلی بنانی تھی کہ پورے ملک نے استعمال کرنی تھی، اٴْس کا کیا ہوا، آپ نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ آپ کو اب شرم بھی نہیں آتی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات