سعودی شاہ سلمان کی بچے کو مٹھائی پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی

پیر 11 دسمبر 2017 15:22

سعودی شاہ سلمان کی بچے کو مٹھائی پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سعودی عرب میںشاہ سلمان کی جانب سے ایک بچے کو مٹھائی پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک تصویرعوام وخواص کی توجہ کا خاص مرکز ہے جس میں شاہ سلمان کو ایک بچے کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی پیش کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ دو سالہ ننھا شہزاد خالد بن بندر بن فیصل بن بندر ہیں، جو شاہی خاندان ہی کے خوانوادہ ہیں۔ ننھے شہزادے کے پیچھے اس کے نانا شہزادہ عبداللہ بن فیصل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں اپنے اس ننھے نواسے کے ہمراہ شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔ شاہ سلمان کی یہ عادت ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ارکان سے انتہائی شفقت اور محبت سے ملتے ہیں اور نہ صرف شاہی خاندان کے بچوں بلکہ پوری مملکت کے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی تصویرکو بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں کی جانب سے شاہ سلمان کی ننھے شہزادے سے محبت کو ان کی چھوٹوں سیشفقت کی عمدہ مثال کے طور پر پیش کیا جا رہاہے۔ پدرانہ شفقت و محبت کے جذبات سے لبریز شاہ سلمان اکثر اسی طرح بچوں سے محبت کرتے دیکھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :