’’سی ایس ایس 2018‘‘ امتحان کا شیڈول جاری، پرچے فروری سے شروع ہونگے

پیر 11 دسمبر 2017 15:22

’’سی ایس ایس 2018‘‘ امتحان کا شیڈول جاری، پرچے فروری سے شروع ہونگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے مقابلہ کے امتحان (سی ایس ایس 2018) کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر سے جاری شیڈول کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2018‘ 15 فروری سے شروع ہونگے۔ سی ایس ایس امتحان 2018ء کے لازمی پرچے 15 تا 20 فروری جبکہ اختیاری مضامین کے پرچے 21 تا 26 فروری منعقد ہونگے۔