لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

پیر 11 دسمبر 2017 15:14

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب‘ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ اورنج ٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آ چکا ہے۔

درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تاریخی ورثہ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ہے جبکہ منصوبے کی شفافیت، معاہدوں اور قرضوں کا معاملہ زیر التواء ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ حساس ہے، عدالت اس کا بغور جائزہ لے گی اور کوشش کرے گی کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، ہر تکنیکی اور مالی معاملے کا بغور جائزہ لینے کیلئے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :