احسن اقبال سے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی ملاقات ،ْ

آئی جی اسلام آباد کی وزیر داخلہ کو بریفنگ اسلام آباد میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے ،ْوفاقی وزیر داخلہ پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ایس ایچ اوز کے لئے لیڈرشپ ٹریننگ کروائی جائے ،ْگفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 14:41

احسن اقبال سے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے ملاقات کی جس میں آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو باقی صوبوں کے لئے قابل تقلید بنایا جائے ،ْاسلام آباد میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے دارلحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اینٹی رائیٹ پولیس کی بھرتی فوری طور پر کی جائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ذریعہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی یقینی بنائی جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ایس ایچ اوز کیلئے لیڈرشپ ٹریننگ کروائی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لیڈی ایس ایچ او کی تقرری کی جائے اور خواتین پولیس کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :