حلقہ تھوراڑ 100سے زائد خاندانوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت

قائد پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سردار عبدالخالق وصیؔ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پیر 11 دسمبر 2017 14:30

حلقہ تھوراڑ 100سے زائد خاندانوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) حلقہ تھوراڑ 100سے زائد خاندانوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت‘ قائد پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سردار عبدالخالق وصیؔ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔حکومت آزاد کشمیر محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے اور ہمارا مقصد آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا قیام ، میرٹ کی بحالی اور بلا تخصیص عوام کی خدمت ہے سردار عبدالخالق وصیؔ کا استقبالیہ تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ممبر آزاد جموںو کشمیر سردار عبدالخالق وصیؔ ایل ای20پونچھ چار کے دورہ پر یونین کونسل تھوراڑ پہنچے تو عوام علاقہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور معزز ممبرآزاد جموںو کشمیر کونسل اعزاز میں استقبالیہ پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتھوراڑ، پوٹھی،لیوے، رتو نا موڑہ، کچھل اور ملحقہ علاقہ جات سے 100سے زائد خاندانوں نے جموںو کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میںطالب حسین،آزاد خان،شعیب آزاد، صدام آزاد، سبیل آزاد،اسامہ طالب، محسن طالب، صابر حسین،ذوالفقار حسین، ندیم ارشاد، صغیر احمداور دیگر معروف سیاسی کارکنوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو کر قائد پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سردار عبدالخالق وصیؔ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالخالق وصیؔ نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے اور ہمارا مقصد آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا قیام اور بلا تخصیص عوام کی خدمت ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ آزاد خطہ کے عوام کی عزت نفس کی بحالی ہے اور راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم نے آئین و قانون اور میرٹ کی بحالی کیلئے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

سردار عبدالخالق وصیؔ نے کہا کہ مسلم لیگی عہدیداران صبر و حوصلے سے کام لیں ہمیں لیگی کارکنان کو درپیش مسائل کا پوری طرح ادراک ہے آپ اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کی نشاندہی کریں ان مسائل کے حل کیلئے پوری کوشش کی جائیگی۔استقبالیہ تقریب سے سردار واجد ایڈووکیٹ، عبدالماجد خان، ٹھیکیدار ضیافت اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔