سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کلپ علامہ اقبال کی آواز میں نہیں ہے‘

بہو اور پوتے کی وضاحت قائد اعظم کی متعدد ریکارڈنگز موجود ہیں لیکن علامہ اقبال کی کوئی ریکارڈنگ ہماری دانست میں نہیں‘ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال

پیر 11 دسمبر 2017 14:29

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کلپ علامہ اقبال کی آواز میں نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصر ہ جاویداقبال اور پوتے منیب اقبال نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کلپ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علامہ اقبال کی آواز میں نہیں ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر شاعر مشرق علامہ محمداقبال کی مشہور زمانہ نظم ’’شکوہ‘‘کی آڈیو ریکارڈنگ گردش کررہی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ علامہ اقبال کی آواز میں ہے۔

جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے تو فیض ہی حاصل نہیں ہے کہ میں نے انہیں دیکھا ہو ۔ باوجود اس کے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی متعدد ریکارڈنگز موجود ہیںلیکن علامہ اقبال کوئی ریکارڈنگ ہماری دانست میںنہیںہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تین روز سے پوری دنیا سے لوگ ٹیکسٹ میسجز اور پیغامات کے ذریعے پوچھ رہے ہیں لیکن ہم وضاحت کررہے ہیں کہ یہ علامہ اقبال کی آڈیو ریکارڈنگ نہیں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جعلی چیزیں شیئر کرنے کے بجائے لوگوں کو صحیح طرح سے علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن صاحب کی ریکارڈنگ کو علامہ اقبال کی آواز کہہ کر پھیلایا گیا، وہ دراصل شکاگو میں مقیم جمال ناصر ہیں اور اپنا پسندیدہ کلام ترنم کے ساتھ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنا ان کا پرانا شوق ہے۔جمال ناصر کا کہنا تھامیں اس سے پہلے بھی علامہ اقبال کی نظمیں ترنم میں گاکر اپ لوڈ کرچکا ہوں، لیکن حال ہی میں کسی نے’’شکوہ‘‘کو اس جھوٹ کے ساتھ انٹرنیٹ پر پھیلایا کہ یہ علامہ اقبال کی آواز ہے اور پھر وہ وائرل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :