سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس کو ٹاک شوز میں زیر بحث لانے پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 13:51

سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس کو ٹاک شوز میں زیر بحث لانے پر پابندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس کو لائیو ٹی وی پروگرامز میں زیر بحث لانے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ حدیبیہ ریفرنس کیس کو لائیو ٹی وی پروگرامز میں زیر بحث نہ لایا جائے۔ ٹاک شوز میں کیس کے میرٹ پر بات نہیں ہو سکےگی ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کیس کی صرف کورٹ رپورٹنگ کی جائے۔ سپریم کورٹ نے پیمرا کو بھی ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :