سکیورٹی فورسز کی کاروائی ،

6مشکوک افرادگرفتار، 4پستول‘ 3رپیٹر اور 2کلاشنکوف برآمد

پیر 11 دسمبر 2017 14:03

سکیورٹی فورسز کی کاروائی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سکیورٹی فورسز نے تھانہ کورال کی حدود سے 6مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد کے قبضے سے 4پستول‘ 3رپیٹر اور 2کلاشنکوف برآمد کی گئیں‘ گرفتار مسکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ کورال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تھانہ کورال کی حدود میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چار پستول‘ تین رپیٹر اور دو کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ گرفتار مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ کورال منتقل کردیا گیا۔