Live Updates

جب تک زرداری پیپلز پارٹی کا صدر ہے اس سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا‘عمران خان

پیر 11 دسمبر 2017 14:03

جب تک زرداری پیپلز پارٹی کا صدر ہے اس  سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا‘عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کے صدر ہونے تک پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا‘ اگر میری جنگ اقتدار کے لئے ہوتی تو نواز شریف کو گرانے کے لئے آصف زرداری سے مل جاتا‘ پاکستان میں جو حکومت کرتا ہے وہ اداروں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتا ہے‘ تاثر دیا جارہا ہے کہ نواز شریف اور میرا کیس ایک جیسا ہے‘ ماڈل ٹائون سانحے کی جمہوریت میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پیر کو عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت کرتا ہے وہ اداروں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتا ہے جو ماڈل ٹائون میں ہوا وہ اس کی مثال ہ ے۔

(جاری ہے)

جمہوریت میں پولیس نہتے لوگوں پر گولیاں نہیں چلاتی۔ پولیس شریف خاندان کے ذاتی ملازم بنے تھے۔ انہوں نے کوشش کی بتانے کی اگر ہم چور ہیں تو باقی بھی سب چور ہیں ڈرا اور دھمکا کر مجھے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی گئی تاثر یہ دے رہے ہیں کہ نواز شریف اور میرا کیس ایک جیسا ہے۔

نواز شریف نے تیس ہزار کروڑ روپیہ ملک سے باہر بھیجا اور میرا کیس ہے کہ میں نے کرکٹ کے پیسے سے فلیٹ خریدا۔ انہوں نے صرف قطری خط دیا سارے کیس میں ۔ میں نے ساٹھ لاکھ کا فلیٹ خریدا اور ساٹھ دستاویز عدالت میں دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ماڈل ٹائون سانحے کی جمہوریت میں مثال نہیں ملتی۔ ساری جماعتیں اس ایشو پر متحد ہیں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کے صدر ہوتے ہوئے ان سے کسی قسم کا اتحاد نہیں کرسکتے۔ اگر اقتدار کی جنگ ہوتی تو میں نواز شریف کو گرانے کے لئے زرداری سے مل جاتا میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس لئے زرداری سے نہیں مل سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات