پولیس کو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید بنایا جائے،پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں، وزیر داخلہ

پیر 11 دسمبر 2017 13:57

پولیس کو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید بنایا جائے،پولیس اہلکار عام لوگوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احس اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کو باقی صوبوں کے لئے قابل تقلید بنایا جائے،اسلام آباد میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے ملاقات کی جس میں آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد پولیس کو باقی صوبوں کے لئے قابل تقلید بنایا جائے، وفاقی دارلحکومت میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے ۔

انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دارلحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کے احکامات دیے ۔ وزیر داخلہ نے کہا اینٹی رائیٹ پولیس کی بھرتی فوری طور پر کی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا ٹریفک پولیس کے ذریعہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی یقینی بنائی جائے،پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ایس ایچ اوز کے لئے لیڈرشپ ٹریننگ کروائی جائے۔ انہوں نے کہا لیڈی ایس ایچ او کی تقرری کی جائے اور خواتین پولیس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔