نصیر آباد من جھو شوری میں ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہو گیا

پیر 11 دسمبر 2017 13:57

ڈیر ہ مراد جمالی 11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) نصیر آباد منجھو شوری میں پرانی دشمنی کی بنا ء پر ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو نصیرآبا د پولیس تھانہ کے حدود منجھو شوری گوٹھ بڈھا خان میں پرانی دشمنی کے بنا ء پر ڈنڈوں سے وار کر کے نبی داد شخص کو زخمی کردیا ۔پولیس نے جا ئے وقوع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہا ں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :