کو ہلو میں با رودی سرنگ کے دھماکہ سے 2 افراد زخمی ہو گئے

پیر 11 دسمبر 2017 13:57

کو ہلو میں با رودی سرنگ کے دھماکہ سے 2 افراد زخمی ہو گئے
کوئٹہ 11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بلوچستان کے علا قے کو ہلو میں با رودی سرنگ کے دھماکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔لیو یز کے مطابق پیر کو کو ہلو کے علا قے تحصیل ماوند باریلی میں با رودی سرنگ کا دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں محمد نسیم اور ذکریا زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیو یز نے اطلا ع ملتے ہی مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیو یز اور سکیورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بند ی کر کے ملز ما ن کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :