حویلی لکھا‘شک پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا،

تین بچوں کی والدہ رابیعہ تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل

پیر 11 دسمبر 2017 13:52

حویلی لکھا‘شک پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا،
ْ حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) شک پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا،تین بچوں کی والدہ رابیعہ کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار،ایک اور واقعہ میںشوہر نے بیوی کے روٹھ کر میکے جانے کے رنج میں گھر کے سامان کو جلا ڈالا۔

(جاری ہے)

تھانہ حدود حویلی کے نواحی علاقے ولٹویا/44ایس،پی ولٹویا کے رہائشی محمد حنیف نے اپنی بیوی تین بچوں کی ماں رابیعہ بی بی کے کردار پہ شک کی بنا پہ اُسے گھر میں پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بروقت کاروائی کی اور وقوعہ کے مرکزی ملزم یعنی جلنے والی خاتون کے شوہر حنیف کو گرفتار کرلیا ہے،رابیعہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُسے وینٹری لیٹر پے رکھا گیا ہے اور اُس کی حالت خطرے میں بیان کی جارہی ہے،ایک اور واقعہ میں اِس گاو،ْں کے محلہ موچی پورہ کے رہائشی شخص جعفر نے روٹھ کر میکے جانے کہ رنج پہ اپنی بیوی سے تنگ آکر گھر کے سامان کو آگ لگا کر جلا ڈالا۔

متعلقہ عنوان :