سابق وفاقی وزیر ملک محمد نعیم خان اعوان 66سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے

مرحوم کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی قصبہ پدھراڑ میں سپرد خاک کر دیاگیا

پیر 11 دسمبر 2017 13:52

سابق وفاقی وزیر ملک محمد نعیم خان اعوان 66سال کی عمر میں طویل علالت کے ..
قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر تجارت و مواصلات ملک محمد نعیم خان اعوان 66سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں ، مرحوم کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی قصبہ پدھراڑ میں تدفین ، ملک نعیم خان جنرل ریٹائرڈ ملک محمد سلیم اعوان مرحوم کے چھوٹے بھائی ، اہم سیاسی شخصیت ، سابق ٹی وی اینکر پرسن ملک محمد علی ساول کے حقیقی چچا ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان ، مائنز ڈائریکٹر ملک حسن اسلم اعوان ،سابق وفاقی وزیر خواتین و امورنوجوانان محترمہ سمیرا ملک کے شوہراور وفاقی سیکرٹری وزارت امور گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز اعوان اورمیجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کے حقیق ماموں تھے ، مرحوم کے نماز جنازہ میں پنجاب کے بیشتراضلاع سے اہم سیاسی ومذہبی ، تجارتی ، صحافیوں اورمعززین ضلع خوشاب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے جسد خاکی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی و آبائی گائوں پدھراڑ میں سپرد خاک کردیا ہے