ن لیگی رہنماؤں کا استعفے کا اعلان، تاحال کسی کا استعفی موصول نہیں ہوا۔ ترجمان قومی اسمبلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 13:26

ن لیگی رہنماؤں کا استعفے کا اعلان، تاحال کسی کا استعفی موصول نہیں ہوا۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : گذشتہ روز فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں پیر سیال شریف حمید الدین سیالوی نے جلسہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے 5 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ان پانچ اراکین میں دو اراکین قومی اسمبلی جبکہ تین صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل تھے۔

(جاری ہے)

تاہم ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ان کو تاحال کسی بھی رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال کسی رکن نے بھی اسپیکر کو اپنا استعفیٰ جمع نہیں کروایا۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے مستعفی اراکین میں ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ، غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی ایز میں پیر نظام الدین سیالوی، رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :