ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 13:41

ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کو باقی صوبوں کے لئے قابل تقلید بنایا جائے، اسلام آباد میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے اور وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی ریاٹ پولیس کی بھرتی فوری طور پر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے ذریعہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ایس ایچ اوز کے لئے لیڈرشپ ٹریننگ کروائی جائے۔ لیڈی ایس ایچ اوز کی تقرری کی جائے اور خواتین پولیس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :