کبھی سوچا نہیں تھا کہ ونود کھنہ اور ششی کپور ہمیں چھوڑ جائیں گے، سلمان خان

پیر 11 دسمبر 2017 13:34

کبھی سوچا نہیں تھا کہ ونود کھنہ اور ششی کپور ہمیں چھوڑ جائیں گے، سلمان ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکار ونود کھنہ اور ششی کپور ہمیں چھوڑ جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے دابنگ دا ٹور میں اداکار ونود کھنہ اور ششی کپور کے جہان فانی سے کوچ کرنے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ونود کھنہ سر اور اب ششی کپور انکل کی وفات فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جن سٹارزکی ہم تقلید کرتے ہیں وہ ہمیں چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس حقیقت پر یقین نہیں کرسکتے تاہم وہ ابھی بھی اپنی فلمیں اور تصاویر کے ذریعے ہمارے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ دبنگ ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم پہلی 2 فلموں سے زیادہ بڑی فلم ہو گی،جس کی عکسبندی آئندہ سال مارچ میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :