Live Updates

عمران خان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 13:00

عمران خان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ سمیت دیگر کیسز سے اے ٹی سی کی دفعات نکالنے اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ عدالت نے عمران خان کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کا مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک کی توسیع کردی۔ عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملوں، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات درج ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :