الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیسز سیشن کورٹ سکردو منتقل

پیر 11 دسمبر 2017 13:34

الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیسز سیشن کورٹ سکردو ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیسز کو سیشن کورٹ سکردو منتقل کردیا۔ سیشن کورٹ نے سکردو حلقہ نمبر 1اور گانچھے حلقہ نمبر3کے انتخابی عذرداری کیس کے فریقین کو کل منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ سکردو میں انتخابی عذرداریوں کے کیسز کی پہلی سماعت (آج) ہوگی۔ یاد رہے کہ سکردو حلقہ نمبر1اور گانچھے حلقہ نمبر3کے انتخابی نتائج الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیئے گئے تھے اور دونوں حلقوں کے کیسز پچھلے ڈھائی سال سے الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت تھے تاہم پچھلے دنوں الیکشن ٹریبونل نے دونوں کیسز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکردو کو منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :