ضلع باغ میں خطر ناک گروہ ایس ایچ او کی مٹھی میں بند‘ منشیات فروش کو جیل میں ڈالا دیا

ضلع باغ میں چرس شراب کے سب سے بڑے سرغنہ دائود درانی پرکوئی ہاتھ ڈالنے کو تیار نہ تھا‘عوام الناس کی مبارک ایس ایچ او نے گاڑی چوری نیٹ ورک کی کمر پربھی ہاتھ رکھ دیا اب تک 32 دونمبر گاڑیاںضبط کر کے قبضے میں لے لیں ایس ایچ او راجہ پرویز حمید آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیتے آرہے ہیں

پیر 11 دسمبر 2017 13:04

باغ‘ بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر ضلع باغ میں خطر ناک گروہ ایس ایچ او کی مٹھی میں بند‘ منشیات فروش کو جیل میں ڈالا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیٹی تھانہ باغ حالیہ تعینات ہونے والے ایس ایچ او راجہ پرویز حمید نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا- منشیات فروش کا سب سے بڑا نام دائود درانی اور گاڑی چوری نیٹ ورک کی کمر پر ایسا ہاتھ رکھا کہ اب تک 32 دونمبر گاڑیاں جن میں کیری ڈبہ ‘کار ٹو ڈی شامل ہیں ‘ضبط کر کے قبضے میں لے لی ہیں یہ گاڑیاں کراچی راولپنڈی اور دیگر شہروں سے چوری کر کے باغ جرائم کے مختلف دھندوں میں استعمال ہوتی تھیں ان گاڑیوں کی ایف ائی آر ترنول تھانے میں بھی درج ہیں ضلع باغ میں چرس شراب کا سب سے بڑا سرغنہ دائود درانی جو ایک عرصے سے اس کاروبار میں ملوث تھا جس نے بڑی تعداد میں نوجوان نسل تباہ کرکے رکھ دی تھی بااثر ہونے کی وجہ سے اس کو کوئی ہاتھ بھی نہیں ڈال سکتا تھا کہ راجہ پرویز حمید نے جرات دلیری کیساتھ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایسا خفیہ آپریشن کیا جس پر پورے باغ میں ہلچل مچ گئی پولیس حکام سمیت عوام کا زبردست خراج تحسین مزید کیا انکشافات کا امکان ہے یاد رہی- ایس ایچ او راجہ پرویز حمید آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیتے آرہے ہیں ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ سیاسی سفارشی کلچر کے سخت خلاف ہیں جس کام کا ارادہ کریں پھر کر کے دکھاتے ہیں چاہے راستہ کتنا ہی دشوار ہو حالیہ آپریشن پر عوام نے ان کے ہر اچھے کام جاری رکھنے پر مکمل تعاون کا اعلان کر دیا عوام اور ِحکام بالا کی نظریں ان پر مرکوز ہیں کہ وہ انے والے دنوں میں مزید کیا پیش رفت دیکھاتے ہیں -