انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 11 دسمبر 2017 13:04

انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 6کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئی30کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے انسانی حقوق ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات میں 2کروڑ، پاکستان میں انسانی حقوق کے ایکشن پلان کے لئے 92لاکھ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے قیام کے لئے ایک کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔