وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 3 کھرب 5 ارب 30 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

پیر 11 دسمبر 2017 13:04

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 5 ارب30کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئی9ارب 19کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 36ارب46کروڑ، ایرا کیلئے ایک ارب 80کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئی30ارب، سیفران فاٹا کیلئی10ارب50کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 7 ارب44کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئی8ارب56کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ایک کھرب 11 ارب66 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 18 ارب 53 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 10ارب 40کروڑ، سپارکو کیلئے ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 30کروڑ45 لاکھ، شماریات ڈویژن کیلئے 6 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 23کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئی9ارب38کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئی88 کروڑ77 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے ایک ارب 73 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئی3 ارب61 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئی3 ارب 8کروڑ، ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کیلئے 2 ارب 73کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ27 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئی11ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئی4 ارب73کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئی6ارب37کروڑ8 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئی62کروڑ31 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئی1 ارب 93کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 32کروڑ 60 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2ارب 29 کروڑ52 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔