امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا، تر ک صدر

پیر 11 دسمبر 2017 12:59

امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا، تر ک ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)ترک صدر رجب طیب اردگا ن نے کہ ہے کہ امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ یونان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کواستنبول میں متوقع اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اس پہلو پر غور کیا جائے گا کہ القدس کے بارے میں کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ القدس کے بارے میں ہم عالمی رہنماوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ یونان کے صدر پروکوپیس اور وزیر اعظم الیکسس چپراس کے ساتھ مذاکرات میں بھی ترکی یورپی یونین مہاجرین سمجھوتے اور مسئلہ قبرص پر غور کیا گیا ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہمارا مطمع نظر یونان کے ساتھ اپنے تعلقات میں واضح اور مخلصانہ شکل میں مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ہمسایہ ممالک ہیں، جھگڑا کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا لہٰذا باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہمارے لئے باعث مسرتہی