اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میرٹ کی دھچیاں اڑادیں

پرائیوٹ سیکرٹری مشتاق کو خلاف قواعد گریڈ20میں ترقی دے دی

پیر 11 دسمبر 2017 12:48

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میرٹ کی دھچیاں اڑادیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میرٹ کی دھچیاں اڑاتے ہوئے اپنے پرائیوٹ سیکرٹری مشتاق کو خلاف قواعد گریڈ20میں ترقی دے دی جبکہ مشتاق سے پہلے سینئر 40سیکرٹریز کو نظر انداز کردیا تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ کو نظر انداز کرکے اپنے ہی ایک پرائیوٹ سیکرٹری کو خلاف ضابطہ گریڈ 20میں ترقی دے دی حلانکہ سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا نمبر 45واں تھا اور ان سے پہلے 40سیکرٹریز لائن میں لگے ہوئے تھے اس حوالے سے دیگر سیکرٹریز نے احتجاج کرتے ہوئے ایاز صادق کی ناانصافی پر اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست بھی دی لیکن اس کے باوجود اسپیکر نے کوئی ایکشن نہیں لیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکرٹری سیعد مرزا کو خلاف ضابطہ ترقی دے دی گئی تھی جس پر سینئر افسران شدید احتجاج کیا تھا