ایف آئی اے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں مزید چار ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا

آن لائن شاپنگ کے دوران احتیاط برتی جائے ،ْایف آئی اے کو ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 12:41

ایف آئی اے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں مزید چار ملزمان کو اسلام آباد سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں مزید چار ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اسکینڈل میں شاپنگ مال کے کی شئیر بھی ملوث پائے گئے ہیں ،ْدو ملزمان شاپنگ مال سے خریداری کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھے اور اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق دیگر دو ملزمان چین سے آن لائن شاپنگ کا دھندا کرتے تھے ملزمان کے قبضے سے جعلی ڈیبٹ کارڈ اور مشینوں میں لگائے جانے والے آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ان کو عدالت پیش کر کے دو دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ آن لائن شاپنگ کے دوران احتیاط برتی جائے۔اس سے قبل ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شکیل درانی نے انکشاف کیا تھا کہ اے ٹی ایم فراڈ میں راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے ملزم کا بھارتی ہیکز سے گٹھ جوڑ ہے۔