پاکستانی تاجر شنگھائی آزاد تجارتی زون سے فائدہ اٹھائیں ،ْ چین کی دعو ت

پیر 11 دسمبر 2017 12:41

پاکستانی تاجر شنگھائی آزاد تجارتی زون سے فائدہ اٹھائیں ،ْ چین کی دعو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) چین نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ شنگھائی آزاد تجارتی زون سے فائدہ اٹھائیں جس کا مقصد نئے اقتصادی مواقع پیدا کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

شنگھائی میں غیر ملکی مواصلات کے بیورو کے ڈائریکٹر کے جنرل وانگ ژانگ نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات متعارف کر انے اور نئی منڈیاں تلاش کر نے کا موقع ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ جدید آزاد تجارتی زون کی دستیابی سے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کو مضبوط اقتصادی تعلقات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :