پنجاب حکومت کی من پسند افسروں پر نواز شات کی بارش ،سرکاری خزانوں کے منہ کھول دیئے

پیر 11 دسمبر 2017 12:17

پنجاب حکومت کی من پسند افسروں پر نواز شات کی بارش ،سرکاری خزانوں کے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء) :آڈیٹر جنرل پنجاب کا آفس پنجاب میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو سامنے لانے میں ناکام ہو گیا ہے پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں پر نوازشات کی بارش کر دی،من پسند افراد کے لئے ملکی خزانوں کے منہ کھول دیئے ، تفصیلات کے مطابق سی ای او تھرمل پاور کمپنی ارشد محمود لنگڑیال کی تنخواہ 20لاکھ روپے ، قائد اعظم تھرمل پاور کے سی ای او احد چیمہ کی تنخواہ 14لاکھ روپے کے علاوہ 1لاکھ کے الاؤسسز ،قائد اعظم سولر کمپنی کے محمد امجد ساڑھے 8لاکھ روپے اور صاف پانی نارتھ کمپنی کے سی او نبیل جاوید کی تنخواہ ساڑھے 13لاکھ روپے کے ساتھ نئی گاڑی اور80ہزار روپے کے الاؤنسسز ،پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز کمپنی کے سی ای اومحمد علی تنخواہ6لاکھ روپے اور مراعات کے50ہزار ،پنجاب ہیلتھ کے سی ای او ملک ظہیر عباس 4لاکھ روپے تنخواہ اور 70ہزار کے الاؤنسسز ،لاہور نالج پارک کے ڈاکٹر محمد زبیر 14لاکھ روپے ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی بلا ل مصطفی 6لاکھ 25ہزار،پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی احمر ملک کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے ساتھ2نئی گاڑیاں جبکہ لاہور ٹرانسپورٹ کے ایل ٹی سی کے سی او کی تنخواہ 4لاکھ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

تنخواہ کے علاوہ بھی ان افسروں کو یوٹیلٹی بل کی مد میں لاکھوں روپے بونس فراہم کئے جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھی کئی من پسند چھوٹے عہدوں پر تعینات افسروں کو تنخواہ لاکھوں روپے میں دی جاتی ہے ۔مزید دیکھنے کیلئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :