بین الاقوامی سطح پر مقابلہ حسن کا انعقاد 1951ء سے جاری ہے

دنیا بھر میں کسی بھی شخصیت کی خوبصورتی جاننے کے لئے مختلف پیمانے رائج ہیں

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) دنیا بھر میں کسی بھی شخصیت کی خوبصورتی جاننے کے لئے مختلف پیمانے رائج ہیں، دنیا بھر میں ہرسال ممالک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ حسن منعقد کئے جاتے ہیں،بین الاقوامی سطح پر مقابلہ حسن کا انعقاد 1951ء سے جاری ہے اور رواں سال ملکہ حسن کا تاج بھارت سے تعلق رکھنے والی مانوشی چلر کے سر سجا۔

(جاری ہے)

مس ورلڈ منتخب ہونے والی مانوشی چلر مقابلہ جیتنے کے بعد اپنی ملک لوٹی تو اسے طرح طرح کے سوالات سننے کو ملے ، ایک تقریب کے دوران بھارتی صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستان میں ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ بھارت سے زیادہ خوبصورت لڑکیاں پاکستان میں ہوتی ہیں لیکن وہ برقعے میں ہوتی ہیں، اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہی صحافی کے سوال کے جواب میں مس ورلڈ کا کہنا تھا کہ جہاں تک خوبصورتی کی بات ہے تو مقابلہ حسن میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت لڑکی تھی لیکن آپ اپنی خوبصورتی کو استعمال کرکے لوگوں کے لئے کس طرح اچھاکام کر سکتے ہیں۔