اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈ آئی 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) اسٹار وارسیریز کی اسٹار کاسٹ جاپانی شہر ٹوکیو پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن میں حصہ لیا۔ پرستار تو ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہے۔اسٹار کاسٹ نے فلم میں استعمال ہونے مختلف سائنس فکشن سے آراستہ کرداروں کے ساتھ تصویریں اتروائیں ۔

(جاری ہے)

پرستاروں پر دیا زور کہ فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ ضرور کریں۔اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈ آئی کا پرستار بے چینی سے کررہے ہیں انتظار۔ جس میں ایکشن اور سائنس فکشن کے لرزہ خیز مناظر کی بھرمار ہے۔ ٹوکیو میں اداکاروں نے میڈیا کے سوالات کا بھی جواب دیا۔ اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈ آئی 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔