فلموں کی آفرز ہیں، مصروفیات کی بنا پر فیصلہ نہیں کر پا رہی‘ نیلم منیر

ہدایتکار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کر سکی‘اداکارہ

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں کی کامیابی نے ٹی وی فنکاروں کو مزید چوائس فراہم کر دی ہے۔ اب تک کئی ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں، تاہم ڈراموں میں مصروفیات کی بنا پر کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی میں منفرد و جاندار کردار آفر ہوا تو انکار نہ کر سکی۔ احسن خان کے ساتھ کام کر کے انجوائے کیا، یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی رومانٹک فلم ہے۔ نیلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں جبکہ اب فلم انڈسٹری میں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ معیاری کہانی اور عمدہ ڈائریکشن ہے۔

متعلقہ عنوان :