مجھے جیل پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہیں‘ کنگنا رناوت

دیپیکاپڈوکون کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے‘اداکارہ

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ دپیکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن سکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ساز نے دپیکا پڈوکون کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی، جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :