للسائل والمحروم فائونڈیشن خیبرپختونخوابورڈ کااجلاس

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء)للسائل والمحروم فائونڈیشن خیبرپختونخوابورڈ کاچوتھااجلاس چیئرمین حاجی محمد جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی، بیگم اعظم خان ،ڈی آئی جی (ر) عطاء اللہ وزیر اوردیگرممبران ، محکمہ سماجی بہبود ،محکمہ خزانہ اورا سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں معذور افراد وبیوائوں کیلئے سہولیات میں اضافے اور بہتری لانے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جاوید نے کہا کہ ادارہ کی ترقی کیلئے ہمیں ہرکام فرض شناسی سے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یتیم ونادار طلباء وطالبات کے وظائف کو ادائیگی شروع کردی گئی ہے اور پہلے مرحلہ میں پشاور میں پرائمری سطح کی419طلباء وطالبات میں وظائف تقسیم کئے گئے ہیں اور دیگر اضلاع کو وظائف کی ادائیگی رواں ماہ میں کی جائے گی۔ اجلاس میں بیوائوں اورنادارافراد کی فنی تربیت کومزید5اضلاع میں شروع کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ رواں ماہ کے آخرمیں 19اضلاع میں نادار افرادکی فنی تربیت شروع کردی جائے گی ۔