ْ کرپشن معاشرے کیلئے ناسور اور دور حاضرکیلئے بڑاچیلینج بن چکا ہے، مقررین کا تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 11:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ضلعی نائب ناظم مردان اسد علی کشمیری نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے مردان میں نمایاں کمی آئی ہے، توقع ہے کہ جلد اس لعنت کا خاتمہ ہوجائے گا۔کرپشن معاشرے کیلئے ناسور بن چکا ہے، کرپشن عالمی سطح کا مسئلہ اور دور حاضرکیلئے بڑاچیلینج بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی مسلم گروپ آف سکول اینڈ کالج مردان میںغیر سر کار ی تنظیم ایم آر ڈی او کے زیر اہتمام ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی تعاون سے کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایم آر ڈی او کے پروگرام منیجر سکندر خان، ولید خان، ضلعی کونسلر نریش کمار، سجاد یوسفزئی،سکول کے پرنسپل فردوس خان، آواز پروگرام کے فیاض الا سلام اور زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میںکرپشن کی روک تھام کا عالمی دن منایا جارہا ہے، نوجوان کرپشن سے پاک معاشرے میںہی اپنامثبت کردار ادا کرکے ملک اور قوم کا تقدیر بدل سکتے ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جن سے بہتر مستقبل کی توقعات کی جاسکتی ہے، کرپشن کے خلاف بولنے کے بجائے عملی طور پر کردار ادا کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :