بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمان امداد کی قلت کا شکار

پیر 11 دسمبر 2017 11:40

بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمان امداد کی قلت کا شکار
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) میانمار میں جاری بدامنی، فوجی آپریشن اور شدت پسندوں کے حملوں سے جان بچا کر بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی تنظیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔بنگلہ دیشی شہری نہ ہونے کے سبب انہیں کام یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ایسے میں، روہنگا پناہ گزین اپنی مدد آپ کے تحت زندگی کی گاڑی کھینچنے کے لئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔ کچھ نے چھوٹی چھوٹی دکانیں سجا لیں اور کچھ کھانا پکا کر فروخت کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :