بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے فائرنگ کر کے 4 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

پیر 11 دسمبر 2017 11:30

بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے فائرنگ کر کے 4 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بھارت میں پیراملٹری اہلکار نے فائرنگ کرنے اپنی 4ساتھوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور کے بسوگدا کیمپپ میںایک اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بظاہر اہلکار نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (ای آر پی ایف) کے کیمپ میں کسی بحث کے بعد فائرنگ کی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔سی آر پی ایف کے ترجمان کے مطابق 35 سالہ اہلکار سنت کمار نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کے بعد اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :