مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنویں تھے

پیر 11 دسمبر 2017 11:30

مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنویں تھے
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) سیرت طیبہ کے تاریخی مقامات اور مکہ مکرمہ کی تاریخ کے اسکالر ڈاکٹر سمیر احمد برقہ نے واضح کیا ہے کہ مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنویں تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اٴْس وڈیو کلپ کے جواب میں کہا ہے کہ مسجد الحرام میں آب زمزم کا کوئی نیا کنواں دریافت نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپٰ درست نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تاریخ کی معتبر کتابوں سے رجوع کرنے پر یہ حقیقت معلوم ہوئی ہے کہ مکہ کے مورخین اور مقدس شہر نیز اطراف میں آبی ذرائع کے ماہرین اپنی تحریروں ، دستاویزات اور کتابوں میں تحریر کر چکے ہیں کہ مطاف اور مسجد الحرام کا احاطہ زیر زمین آبی ذخائر سے مالا مال ہے ۔ مسجد الحرام میں آب زمزم کے کنویں کے علاوہ مزید 28 کنویں موجود ہیں۔ آب زمزم کے کنویں کے قریب 3 کنووں کی موجودگی کا زیادہ امکان ہے جو آب زمز م کے کنویں سے 80 تا 100 میٹر دور ہیں۔

متعلقہ عنوان :