آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 11 دسمبر 2017 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رحیم یارخان میں 3 ملی میٹر جبکہ خانپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :