Live Updates

عمران خان کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، ہارون الرشید نے خوشخبری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 10:53

عمران خان کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، ہارون الرشید نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جب کسی ادارے کو تباہ ہونا ہے یا کوئی حادثہ پیش آنا ہے تو اس کی علامتیں نظر آتی ہیں ، ماضی کے جتنے بھی حکمران اور ان کے چیلے تھے سب لوگوں میں اتنے تضادات ، جہل سازی اور شو بازی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے مشیر ان کے پالتو جانوروں کی طرح ہوتے ہیں ،ان کو کبھی بھی دانائی کا مشورہ نہیں دیتے ، لیکن مشیر کا مشورہ منحصر ہوتا ہے لیڈر پر ،اگر مشیر دیانتدار ہو تو وہ اپنے لیڈر کو غلط فیصلے پر بتا دیتا ہے ، مشیر رعب نہیں جھاڑتا ،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا وجود ختم ہونے جا رہا ہے، جیسے زلزلے سے قبل دو تین اینٹیں گرتی ہیں ، میں ہوں یا نہ رہوں مسلم لیگ ن کا کوئی وجود نہیں ہو گا ، اسی طرح پارٹیاں بنتی اور بگڑتی رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی بھی تباہی کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رات بھر غور کیا، کچھ علامتوں کو دیکھا ، میں نے جتنی پولیٹیکل سائنس پڑھی ہے، اس کے مطابق میں کوئی خدائی دعویٰ نہیں کر رہا ، لیکن اب عمران خان کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :