(ن) لیگ میں بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

پیر 11 دسمبر 2017 10:40

(ن) لیگ میں بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء):مسلم لیگ (ن)میں بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے بعد حکومتی حلقوں نے بھی اس پر سوچ بچار شروع کر دی ہے کہ قبل از وقت انتخابات سے مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہو سکتا ہے مسلم لیگی رہنماء سول خفیہ اداروں سے رپورٹس بھی منگواچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پہلے اپوزیشن جماعتوں میں ہی قبل از وقت الیکشن کی حمایت زور پکڑ رہی تھی لیکن اب اس کی حمایت میں ن لیگ بھی کھل کر سامنے آنے لگی ہے ۔

(جاری ہے)

اور سول اداروں کی رپورٹس میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ اگر ن لیگ قبل از وقت الیکشن کرواتی ہے تو اس سے ان کی پارٹی کو نقصان کم ہو گا اس سے مخالف سیاسی جماعتوں کی توجہ انتخابی مہم پر لگ جائے گی اور ن لیگ پر پریشر کم ہو جائے گا اور اگر اس میں تاخیر کی گئی تو مذہبی حلقے بھی حکومت کی مخالفت میں سرگرم ہوتے رہیں گے ۔قومی اخبار کے مطابق آنے والے دو ماہ کے اندر ن لیگ کے خلاف تحریک بھی چل سکتی ہے,جس سے مسلم لیگ (ن)کو مذہبی ووٹ بینک کانقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے اور یہ ن لیگ کے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔اور حکومت کا ایک گروپ اس کی حمایت بھی کر چکا ہے کہ قبل از وقت الیکشن ہونا بہتر ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔