لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گورومانگٹ ریلوے کراسنگ گلبرگ میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی

پیر 11 دسمبر 2017 00:00

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گورومانگٹ ریلوے کراسنگ گلبرگ میں 50 کروڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گورومانگٹ ریلوے کراسنگ گلبرگ میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان نے مشترکہ طور پر اس انڈر پاس کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اسے شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی سے منسوب کرکے اس کا نام مبین انڈر پاس رکھا گیاہے ۔ افتتاح کے موقع شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے ۔یہ لاہور کا پہلا سگنل کنٹرولڈ انڈر پاس ہے ۔جس میں تین اطراف سے گاڑیاں داخل ہوسکیں گی اور باہر نکل سکیں گی -850 میٹر طویل انڈر پاس کی بلندی 10 فٹ ہے اور چوڑا ئی 11 میٹر ہے - جس سے روزانہ ایک لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :