حیات آباد پشاور میں فیمیلز فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

دوروزہ فیسٹیول میں خواتین کے مابین کھانے پینے کے مقابلوں سمیت فوک موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی ہے

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ای مارکیٹنگ اور پشاور فوڈ ڈائریز کے باہمی اشتراک سے حیات آباد پشاور میں فیمیلز فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فوڈ فیسٹیول میں فیمیلز کیلئے موسیقی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا ،صوبائی دارالحکومت پشاور میںفیمیلز کیلئے تاریخ کا بڑ افوڈ فیسٹیول فوڈ سٹریٹ حیات آبادفیز 6 میں منعقد کیا گیا ،ایونٹ کوآرڈینیٹر محمد اُسید سیٹھی نے اس موقع پر کہاکہ پشاور میں فیمیلز کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے فوڈ فیسٹیول منعقد کیا ہے جس میں کثیر تعداد میں فوڈ برائنڈز شامل ہیں ،دوروزہ فیسٹیول میں خواتین کے مابین کھانے پینے کے مقابلوں سمیت فوک موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ خٹک ڈانس، محسود ڈانس اور دیگر پرفارمنس بھی پیش کی جارہی ہیں تاکہ آنے والی فیمیلز کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے،فیملی فوڈ فیسٹیول میں چپلی کباب، پینڈا، نمک منڈی کی چھوٹے گوشت کی کڑائی، خشک خوارک ،دم پخ، کابلی پلائو، چترالی کڑی، ڈیرہ کا سون حلوہ ، میٹھی دھلیم ، فالودہ، مچھلی ، سیخ تکہ سمیت دیگر کھانے شامل ہیںجبکہ ان کے علاہ خواتین کے مابین کھانے پکانے کے مقابلے بھی کرائے جائینگے، ان تمام کے علاوہ ان کھانوں میں دیسی پکوان کے آئٹم بھی شامل کئے گئے ہیں، محمداُسید سیٹھی نے مزید کہاکہ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے فوڈ سٹالز بھی سجائے جائینگے ان فوڈ سٹالز میں صوبائی روایتی کھانوں کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے فوڈ برینڈز ، آرگینک فوڈ پویلین اور دیگر پکوان کے سٹالز سجائے جائینگے جبکہ ساتھ ہی موسیقی کی محفل میں مقامی اور قومی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائینگے۔

متعلقہ عنوان :