خیبر پی کے حکومت شروع کئے گئے تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، مظفر سید ایڈووکیٹ

سابقہ حکمرانوں نے عوام کو محض خالی نعروں پر ٹرخایا ، موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لئے ایسے ترقیاتی ایجنڈے پر آگے کی طرف گامزن ہے جو سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کو محض خالی نعروں پر نہیں ٹرخایا جا رہا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرکے انہیں پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا جا رہا ہے ۔

دیر پائین میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، پختگی اور کشادگی کے منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس سے علاقہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوا رکے روز دیر پائین کے علاقے گمبٹ تالاش میں تعمیر ہونے والے سڑک پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر علاقے کے عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت ، کارکنان اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مظفر سید کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت نے دیر پائین میں مواصلات کے منصوبوں پر خاص توجہ دی ہے اور اس سلسلے میں حلقہ پی کے 94لوئیر دیر کے ہر یونین کونسل میں چھوٹے بڑے سڑکوں کی پختگی ، کشادگی اور تعمیر کا کام برقرفتاری کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منصوبوں میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے کیونکہ ہم عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ گمبٹ تالاش روڈ پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام صوبائی حکومت کے اس منصوبے کی افادیت سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں ۔