مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،چودھری ارمغان سبحانی

مخالفین ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی کا سفر جاری رکھے گی، رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مخالفین ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

میاں محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔2013ء والے حالات میں قوم سابق حکومت سے تنگ آچکی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لانا اور امن قائم کرنا نواز شریف کا ہی کام ہے اور میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی ترقی کی سزا دی گئی ہے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی۔

میاں محمد نواز شریف کا ووٹ بنک بڑھا ہے اور قوم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔حکومت گرانے کی باتیں محض سازشوں کا تسلسل ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام سازشوں کو بے نقاب کرے گی اورعوام کی خدمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام سے کئے ایک ایک وعدے کو پورا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :