قرآن مجید رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں کشمیر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قرآن مجید رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد رحمت اللعالمین نیاعدالت گڑھا میں منعقدہ84ویں ماہانہ درس قران کی تقریب سے دوران خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور واقعات اس بات تقاضا کرتے ہیں کہ قرآنی تعلیمات کو عام کیا جائے تاکہ آنے والی نسل کو اسلام کا حقیقی چہرے سے آشنا کیا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض الدین صدیقی قرآن مجید نور ہدایت ہے جو رہتی دنیا تک مردہ دلوں کو جلا بخشتا رہے گا قرآن و صاحب قرآن کی تعلیمات عالمگیر ہیں جو بنی نوع تمام انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب سے علامہ حافظ محمد لقمان اویسی ،علامہ شیر محمد نقشبندی ،محمد عدنان قادری ،محمد اخلاق ودیگر نے بھی خطاب کیا اور بارگاہ رسالت میںہدیہ عقیدت پیش کیا۔بعدازاں صاحبزادہ حامد رضا نے الحاج پیر محمد بوٹا قادری کے ہمراہ قرآن پاک تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :