ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے تما م سیا سی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں،شاہ اویس احمد نورانی

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) جمعیت علما ء پاکستان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے تما م سیا سی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔جے یو پی چاروں صوبوں اور وفاق کی علمبردار جما عت ہے۔جمعیت علما ء پاکستان حکو مت کو گرانے اور نہ دھر نا دینے والوں کے ساتھ ہیں ،ملک کو جمہوری انداز میں چلا نے کے لئے ہر ممکن کوشش کر یں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں سیالکوٹ پریس کلب میں ’’نفاذ نظام مصطفی ورکرز کنو نشن ‘‘سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر جمعیت علما ء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی،پیر محمدمحفوظ مشہدی مرکزی وائس چیئر مین،سردار محمد خان لغا ری مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری،علامہ نور احمد سیال صدر پنجاب،ڈاکٹر جا وید اختر نو رانی سیکرٹری پنجاب،منیر احمد بٹ سینئر نائب صدر پنجاب،صاحبزادہ حامد رضا،ضلعی صدر حافظ علی حسین اعوان نے بھی خطا ب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام کے حق میں ہے اور کسی سیمی ،منی یا فل مارشل لا ء کی مکمل مخالفت میں ہیں۔شہید شاہ احمد نورانی حکومت میں شامل ہو ئے تو قادیا نی لا بی نے انہیں شہید کرادیا۔انہوں نے کارکنا ن سے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے قا ئدین پر اعتماد کرتے ہو ئے ان کا ساتھ دیںتا کہ یہ نفاذ نظام مصطفی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں۔