سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکہ ، دکان دا ر سمیت پانچ افراد زخمی

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکہ سے دکان دا ر سمیت پانچ افراد زخمی۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ سید پور روڈ پلی توپ خانہ میں رشید نامی شخص عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کا کاروبار جاری رکھے ہوئے تھا کہ اتوار کی صبح ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میںوہاں پر موجود پانچ افراد جن میں48سالہ رشید ولد فریق حسین ،37سالہ رزاق ولد عبدالغنی ، 20سالہ قاسم ولد مونگو ،12سالہ ذیشان ولد مقصود، 44سالہ عارف ولد مہر حکیم زخمی ہوگئے۔ جنہیں علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سلنڈر دھماکہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ جمع ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کررہی ہے۔ جس کی بناء پر دھماکے معمول بن چکے ہیں۔ ایس ایچ او کینٹ آصف گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ دکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جہاں سے بھی شکایت موصول ہوگی اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :