جڑانوالہ پولیس کا چھاپہ شادی تقریب میں آتش بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے 22افراد گرفتار مقدمہ درج

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پولیس کا چھاپہ شادی تقریب میں آتش بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے 22افراد گرفتار مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے سب انسپکٹر افضال احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1029/17درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس ویو میں رہائش پذیرحاجی یسین کے بھتیجے کی شادی تقریب میں آتش بازی ہوئی فائرنگ اور ہلہ گلہ ہو رہا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حاجی یسین سمیت 22افراد کو گرفتار کر کے پا بندسلا سل کر دیا اور 22نامزد افراد سمیت 12کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :