Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا ، عمران خان ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے، خواجہ سعد رفیق

کوئی مذہب راستے روک کر میں نہ مانو کی اجازت نہیں دیتا ، ، پی ٹی آئی نے ملک کو تماشا بنانے کی کوشش کی، دھرنوں کے باعث سی پیک تاخیر کا شکار ہوا، مسلم لیگ (ن) کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا ، پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈرات میں بدل دیا اور اب وہ کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں کو بھی سندھ جیسا بنائیں گے ،جب پی ٹی آئی کارکن جیل میں تھے تو عمران خان پش اپ لگاتے رہے، خیبر پختونخواہ حکومت پشاور سے آدم خور چوہے ختم نہ کر سکی تبدیلی کیا لائے گی، وزیر ریلوے کا ریلوے پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی مذہب راستے روک کر میں نہ مانو کی اجازت نہیں دیتا ، مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا ، ہمارے بڑوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دیں ، پی ٹی آئی نے ملک کو تماشا بنانے کی کوشش کی ا توار کو لاہور میں ریلوے پل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا جس وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا جبکہ عمران خان ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرو لیکن ملک کے ساتھ نہ کھیلو حکومت کے خلاف تشکیل دئیے جانے والے گرینڈ الائنس کو شیطانی اتحاد قرار دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

ہم کام کرتے رہینگے اور آپ سازشیں کرتے رہیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈرات میں بدل دیا اور اب وہ کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں کو بھی سندھ جیسا بنائیں گے پیپلز پارٹی کوئی کام بگاڑ تو سکتی ہے ٹھیک نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دیں ۔ کوئی مذہب راستے روک کر میں نہ مانو کی اجازت نہیں دیتا ، ہم نے جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا ہم جمہوریت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مخالفین جہاں سے ہارتے ہیں وہاں دھاندلی ہوتی ہے ۔ اور جہاں سے جیت جائیں وہاں شفاف الیکشن ہوتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے کارکن سرکاری ٹی وی پر حملہ کرکے ایک دوسرے کے مبارک باد دیتے تھے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے جنگلے توڑ کر بھی آپ کو شرم نہیں آئی ، پی ٹی آئی نے ملک کو تماشا بنانے کی کوشش کی چینی صدر کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا جس وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ۔

دھرنوں سے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں لوگوں کو تنگ کرنے والا لیڈر کہلانے کا حق دار نہیں پی ٹی آئی کے کارکن جب جیل میں تھے تو عمران خان پش اپ لگاتے رہے عمران خان سے تو ڈیرہ غازی خان کی جیل نہیں کاٹی گئی پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت پشاور سے آدم خور چوہے ختم نہ کر سکی تبدیلی کیا لائے گی، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ہمارے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے اور ۔ہم کام کرتے رہینگے…
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات