مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنانے والا فرانسیسی صحافی گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 22:45

مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنانے والا فرانسیسی ..
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنانے والے فرانسیسی صحافی کوگرفتار لیا،صحافی بزنس ویزا پرآیا اور پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنارہاتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر نیوز کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صحافی وادی مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنا رہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فرانسیسی صحافی کوویزا قوانین کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا ہے۔ گرفتار فرانسیسی صحافی سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔ صحافی بزنس ویزا پرآیا اور پیلٹ گن متاثرین پردستاویزی فلم بنا رہا تھا۔ فرانسیسی صحافی نے حریت پسندوں سے انٹرویوز بھی کیے ہیں۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کے مظالم سے سینکڑوں کشمیری شہید، زخمی اور آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔لیکن عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :